مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم

5
(1)

مولوی ہرگز نہ شد مولائے روم

تا غلامِ شمس تبریز ے نہ شد

ترکی کے علاقے قونیہ میں مولانا جلال الدین رومیؒ کا مزار

 شاہ شمس تبریزؒ  مولانا جلال  الدین رومیؒ کے پیر و  مرشد تھے۔۔یہ ان دنوں  کا واقعہ ہے جب مولانا  رومی شاہ شمس سے  آشنا  نہ تھے۔۔ 

ایک دن شاہ شمس تبریز مولانا جلال الدین رومی کے مکتب جا  پہنچے۔۔وہاں مولانا  رومی بیٹھے کچھ  کتابوں کا مطالعہ  کررہے تھے تو شاہ  شمس نے ان سے پوچھا۔۔”ایں چیست۔۔؟” (یہ کیا  ہے)مولانا رومی نے ان  کو کوئی عام ملنگ  سمجھ کر جواب دیا۔۔ ” ایں  آں است کہ تو نمی  دانی۔۔” ( یہ وہ ہے  جس کو تو نہیں جانتا)

شاہ شمس یہ جواب سن  کر چپ ہو گئے۔۔کچھ دیر بعد مولانا  روم کسی کام سے اندر  گئے۔۔واپس  آئے تو اپنی  نادر و  نایاب کتابیں غائب  پائیں ۔شاہ  شمس  چونکہ وہیں بیٹھے  تھے تو ان سے پوچھا۔شاہ شمس نے مکتب کے اندر کے پانی کے تالاب  کی طرف اشارہ کیا

ملتان میں شاہ شمس تبریزؒ کا مزار

اور  کہا۔۔ ” میں نے اس میں  ڈال دیں۔۔”یہ سن کر  مولانا روم حیران و  پریشان رہ گئے۔۔جیسے کاٹو تو بدن میں لہو  نہیں۔ اتنی قیمتی  کتابوں کے ضائع ہونے کا احساس انہیں مارے  جارہا تھا۔۔( تب کتابیں  کچی سیاہی سے ہاتھ  سے لکھی جاتی تھیں۔ اورپانی لگنے سے ان  کی سب سیاہی دہل  جاتی تھی )  شاہ شمس  سے دکھ زدہ لہجے میں  بولے۔۔” میرے اتنے  قیمتی نسخے ضائع  کردیئے “

شاہ شمس ان کی حالت  دیکھ کر مسکرائےاور  بولے۔۔ ” اتنا کیوں  گھبرا گئے ہو۔۔ ابھی  نکال دیتا ہوں۔۔ “یہ کہ  کر شاہ شمس اٹھے اور  تالاب سے ساری  کتابیں نکال کر مولانا  رومی کے آگے ڈھیر  کردیں۔۔ یہ دیکھ کر  مولانا روم کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ سب  کتابیں بالکل خشک تھیں۔۔

مولانا چلا اٹھے۔۔ ” ایں  چیست۔۔؟ ” (یہ کیا ہے۔)

شاہ شمس نے جواب دیا۔۔ ” ایں آں است کہ تو  نمی دانی..”( یہ وہ ہے جس کو تم نہیں  جانتے)

اتنا کہ کر شاہ شمس چل  پڑے۔۔ ادھر مولانا رومی  کے اندر کی دنیا جیسے  الٹ پلٹ چکی تھی۔۔اپنی دستار  رکھی ایک طرف اور  شاہ شمس تبریز کے  پیچھے بھاگے اور جا کر  ان کے پاؤں میں گرپڑے  کہ خدا کیلئے مجھے  معاف کردیجیے اور مجھے  اپنے قدموں میں جگہ  دیجیئے۔۔

شاہ شمس نے انہیں  اٹھا کر سینے سے  لگایا اور کہا۔۔” میں تو  خود ایک عرصے سے  تیری تلاش میں تھا”

 

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

As you found this post useful...

Follow us on social media!

We are sorry that this post was not useful for you!

Let us improve this post!

Tell us how we can improve this post?