اللہ والوں کے رستے

0
(0)

نفی اثبات

نفی اثبات سے مراد لاالٰہ الااللہ ہے۔اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سانس کو بند کر کے پہلا کلمہ “لا” کو ناف سے اٹھا کر قالبی تک پہنچائے اور الٰہ کو دائیں کندھے پر لاکر الا اللہ کی ضرب قلب پر لگائے۔نفی اثبات کرتے وقت سانس بند رکھے ، تین پانچ،سات یا اس سے زائد طاق عدد پر سانس لے اور تصور میں زبان حال میں محمد رسول اللہ ﷺکہے۔۔دوران ذکر نفی اثبات ان چار معانی میں سے ایک معنیٰ کا خیال دل میں رکھیں۔

لا معبود الا اللہ

لا مقصود الااللہ

لا مطلوب الا اللہ

لا موجود الا اللہ

نفی اثبات کے دوران سانس طاق عدد پر نکالنی ہے اور محمد رسول اللہﷺ زبان حال یعنی تصور کے ساتھ کہےاور تصور ہی میں یہ دعا بھی پڑھے۔

اِلٰہی اَنتَ مقصودِیِ وَ رِضاکَ مطلوبی اعطِنی محبۃَذاتِک وَ معرِفۃ صِفٰاتِکَ

سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ سیفیہ میں سلوک پرجذبہ مقدم و غالب ہے۔اسی لئے مشائخ عظام ابتدا میں سالکین کو اسم ذات اللہ کی تلقین فرماتے ہیں اور جب ذکر اسم ذات سے سیراب ہو جاتے ہیں تو بعد میں ذکر نفی اثبات لاالٰہ الااللہ کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس لئے کہ اسم ذات کو جذبے اور نفی اثابت کو سلوک سے زیادہ نسبت ہے۔ذکر اسم ذات سے حرارت قلبی اور شوق پیدا ہوتا ہے جس طرح کے حضرت سلطان باہوؒ فرماتے ہیں۔۔!

الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد مَن مرے وچ لائی ہُو۔۔

نفی اثبات دا پانی ملیا ہر رگیں ہر جائی ہُو۔۔۔۔

اندر بوٹی مشک مچایا جان پُھلن پر آئی ہو۔۔۔

جیوے مرشد کامل باہو جیں ایہہ بُوٹی لائی ہُو۔۔۔

حضرت مجدد الف ثانی ؒ فرماتے ہیں کہ اگر کلمہ طیبہ لاالٰہ الااللہ نہ ہوتا تو پروردگار عالم کی طرف راستہ کون دکھاتا۔ ؟۔ چہرہ توحید سے نقاب کون اٹھاتا۔؟۔اور جنت کے دروازے کون کھولتا۔؟۔

صفات بشریہ کا پہاڑ اسی لا کی کدال سے کھودا جا سکتا ہے اور اسی کی بدولت عالم تعلقات کی نفی ہوتی ہے اور یہی لاءِ نفی سارے باطل معبودوں کی نفی کرتا ہے۔

اسی طرح الا ءِ اثبات۔۔اثبات معبود حقیقی کرتا ہے۔ مدارج لا مکانی کو سالک اسی کلمے کی مدد طے کرتا ہے اوراسی کی برکت سے مدارج بزرگی پر فائز ہوتا ہے۔ یہی کلمہ ظلال سے تجلیات اسماء و صفاتِ ذات اقدس تک پہنچاتا ہے اور یہی کلمہ جامع کمالات ِ ولایت و نبوت ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

As you found this post useful...

Follow us on social media!

We are sorry that this post was not useful for you!

Let us improve this post!

Tell us how we can improve this post?