کمفرٹ زون

0
(0)

کمفرٹ زون سے باہر آیئے

ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے

شہر یار مدنی۔ بائیو سائنسز ڈیپارٹمنٹ، کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد

کمفرٹ زون سے باہر آئیں یہ ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنج قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔

اس میں رہتے ہوئے ،آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے ، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔

آپ ایک خاص لیول تک کامیابی ، اپنے گولز حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے ۔

کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں ۔ اس میں چیزیں آپ کیلئے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔

کمفرٹ زون میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کیلئے خطرناک ہے۔ یہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کر دے گا۔ آپ کی زندگی کی کوالٹی کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے آپ کی صلاحیتیں ماند پڑنے لگیں گی۔

ہمیں اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم صرف اسی وقت اچھا محسوس کریں گے جب ہمارے پاس چیلنج ہوں گے، جب ہم پروان چڑھ کر رہے ہوں۔

سیلف امپروومنٹ کیلئے آپ کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے اگر آپ اگلی منزل ی طرف بڑھنا چھوڑ دیں گے ، تو آپ زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں

جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں ۔

یہ نیا کام کوئی ہنر یا مہارت ہو سکتی ہے جیسے مجمع میں بولنا تقریر رنا یا کسی نئی زبان میں دسترس حاصل کرنا

یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے جیسے ٹائم مینجمنٹ کرنا ۔

یہ نیا کا م کوئی رویہ ہو سکتا ہے جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔

کیسے پتا چلے گا کہ ہم کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں ؟ یاد رکھیں کہ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا وہ آپ کیلئے کچھ مشکل ہو گا۔

جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ آپ کو خوف سے بھر دے گا۔

اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو جائیں ۔

اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق کا نشانہ بنایا جا سکتا ہیں ۔

کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا اس کیلئے آپ کو اپنی ہمت مجتمع کرنی پڑے گی ، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے گا۔

خود کو بدلنا پڑے گا،آپ کو خود کوکھینچ کر لانا ہوگا، پورا زور لگانا پڑے گا۔اس دوران آپ کو سٹریس میں سے گزرنا پڑے گا

اس کیلئے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہو گا۔ نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔

اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ سیلف امپروومنٹ کیلئے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟ جو آپ کیلئے چیلنج ہو۔

نئے خوابوں ، نئے منصوبوں پر کام شروع کریں ۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں ۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں نیا ولولہ ، نیا جوش لے کر آئیں ۔

زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھا جائے۔ کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں ؟

کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے۔

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

As you found this post useful...

Follow us on social media!

We are sorry that this post was not useful for you!

Let us improve this post!

Tell us how we can improve this post?